لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دو دور ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی دعوت پرپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پارٹیرہنماؤں قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو، مصطفی نواز کھوکھر، چوہدری منظور او ر حسن مرتضیٰ کے ہمراہ جاتی امراء رائے ونڈ آئے جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پرویز رشید، سرداز ایاز صادق، رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب اور محمد زبیر نے مریم نواز کی معاونت کی۔ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ بھی رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کن تحریک کے حوالے سے غور کیا۔