فیصل آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کا فیصل آباد کے صحافیوں نے بائیکاٹ کردیا۔ فواد چوہدری نے پروگرام ملتوی کردیا ،ہا ل سے باہرجانے کیلئے پولیس کی مدد حاصل کرنا پڑی۔
آن لائن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی طرف سے سینئر صحافی سمیع ابراھیم پرہونے والے حملے اور تشدد کے واقعہ بعد صحافیوں کا شدید احتجاج ،فواد چوہدری فیصل آباد کے سائنس سینٹر میں پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے مگر فیصل آباد کے صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا ۔وزیر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ،صورتحال کو دیکھتے ہوئے وفاقی وزیر نے اپنا پروگرام ملتوی کردیا اور یہاں سے باہر جانے کیلئے فوری طور پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا ۔علاوہ ازیں فیصل آباد میں میاں رشید کی بیٹی کی شادی کی تقریب کےدوران پیش آنے والے واقعہ کی قانونی کارروائی کیلئے فیصل آباد کے تھانہ منصور آباد میں سینئر صحافی سمیع ابراھیم نے وفاقی وزیر سائنس فواد چوہدری کے خلاف اندارج مقدمہ کیلئے درخواست دیدی ہے جبکہ وزیر کی اس گھیٹا حرکیت کے خلاف فیصل آباد سمیت ملک بھر کے صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے مذمت کی ہے اوروزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور وفاقی وزیر کی اس بدتمیزی کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔