اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

نیب نے موجودہ انتظامیہ کے دورمیں 600ملزموں کوگرفتارکرکے ان سے کتنی بڑی رقم برآمدکرکے قومی خزانے میں جمع کروادی؟چیئرمین نیب کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کرپشن فری پاکستان پر ایمان رکھتا ہے، میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے اس لعنت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ نیب کے بیان کے مطابق

چیئرمین نیب نے کہا کہ پلڈاٹ، مشال پاکستان، گیلپ اینڈ جیلانی سروے، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل اور ورلڈ اکنامک فورم جیسے قومی اور بین الاقوامی معتبر اداروں نے نہ صرف نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے بلکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب کی بلاامتیاز کوششوں کے باعث 59 فیصد پاکستانی اس پر اعتماد کرتے ہیں، نیب کو گزشتہ سال 44315 شکایات موصول ہوئیں جوکہ 2019ء میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا ہیں، نیب نے متعلقہ احتساب عدالتوں میں 590 بدعنوانی کے ریفرنس متعلقہ احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں جوکہ گزشتہ پانچ سال کے مقابلے میں نیب کی شاندار کارکردگی ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے موجودہ انتظامیہ کے دور میں قانون پر عملدرآمد کی پالیسی کے تحت بلاامتیاز احتساب کی بنیاد پر نہ صرف 600 ملزموں کو گرفتار کیا ہے بلکہ 4300 ملین روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ یہ برآمد کی گئی رقم سینکڑوں متاثرین اور متعدد سرکاری اداروں کو واپس کی گئی ہے، نیب کے کسی افسر اور ملازم نے اس رقم سے ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا کیونکہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہا ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے پچاس اجلاس ہوئے ہیں جن میں متعدد شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں، انوسٹی گیشن اور احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…