کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیٹے کی سر کاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے بیٹے کی ڈپٹی اسپیکر کی نمبر پلیٹ والی سرکاری گاڑی پر بیٹھ کر کلاشنکوف کے ہمراہ تصویر وائر ل ہونے کے بعد انہیں عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لئے لیکن اب
ان کے بچے سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں جس کا وزیراعظم عمران خان کو نوٹس لیکر کاروائی کرنی چاہیے، دوسری جانب قاسم خان سوری کی جانب سے اپنی ذاتی استعمال کی گاڑیوں پر سوری کے نام کی نمبر پلیٹ بھی لگوا دی گئی،پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان نے سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کے ردعمل میں کہا ہے کہ قاسم سوری کے بیٹے نے غلطی سے تصویر بنوا کر اپلوڈ کی وہ آئندہ خیال رکھیں گے،پی ٹی آئی اپنے اصولوں پر قائم ہے۔