جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیرسبطین خان کے بارے میں بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 15  جون‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن) احتساب عدالت نے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ نیب کو ملزم سبطین خان کو 25 جون کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے ہاتھوں کرپشن کیس میں گرفتار وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ احتساب عدالت نے انہیں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور

صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سبطین خان نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوایا جسے وزیراعلیٰ پنجاب نے منظور کر لیا ہے اور استعفے سے وزیراعظم عمران خان و دیگر پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب لاہور نے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور 2007ء میں آئرن کی فروخت کے لئے اپنی من پسند کمپنی کو ٹھیکے دینے کے الزام میں گزشتہ روز گرفتار کیا تھا جنہیں ہفتے کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان پر چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے کے غیرقانونی ٹھیکے من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے۔ سماعت کے موقعہ پر نیب پراسکیوٹر کی تین رکنی ٹیم نے احتساب عدالت سے سبطین خان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، سماعت کے دوران نیب پراسکیوٹر کا موقف تھا کہ چونکہ ملزم سبطین خان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اس لئے ملزم کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے جبکہ وکیل صفائی نے سبطیان خان پر عائد تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ملزم کے حق میں دلائل دیئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سبطین خان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ سبطین خان کا کہنا تھا کہ میرا دامن صاف ہے، اس کے باوجود اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔ نیب ٹیم نے سبطین خان کو احتساب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ احتساب عدالت لاہور کے جج محمد وسیم اختر نے سبطین خان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 25 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…