مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں اجمل آصف اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر نثار جٹ میں جھگڑا،ایک دوسرے پر شدید فائرنگ

15  جون‬‮  2019

فیصل آباد(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں اجمل آصف اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر نثار جٹ سابق ایم این اے میں لڑائی،دونوں کے گارڈز کی فائرنگ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گزشتہ روز جھنگ روڈ پر دونوں سیاسی مخالفین کا آمنا سامنا ہوا تو دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، اسی اثناء میں دونوں کے گارڈز نے فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر نثار جٹ نے مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ صدر فیصل آباد میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں اجمل آصف کی گاڑی نے ان کی گاڑی کو گلفشاں چوک کے قریب ٹکر ماری اور تھوڑی دور جا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں میرے گارڈز نے فائرنگ کی، پولیس نے ڈاکٹر نثارجٹ کی درخواست پر لیگی ایم پی اے میاں اجمل آصف اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…