اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی سمیع ابراہیم نے تھپڑمارنے اور دھمکیاں دینے پر وفاقی وزیر فوادچوہدری کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرادی۔ درخواست میں سمیع ابراہیم نے موقف اپنایا ہے کہ میں نجی ٹی وی چینل کے مالک کی بیٹی کی شادی میں آیا تھا،شادی کی تقریب میں ارشد شریف ، رؤف کلاسرا ،ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب بھی موجود تھےاس دوران وفاقی وزیر
فواد چوہدری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بلا اشتعال مجھ پر حملہ کر دیا۔مجھے تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ غلیظ گالیاں بھی دیں اور پھر خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔یا د رہے کہ معاملے پر مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے صحافی برادری سے بات چیت بھی کی اور معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی تھی لیکن صحافی سمیع ابراہیم کی جانب سے مقدمے کے اندراج کی درخواست سے لگتا ہے کہ یہ معاملہ طول پکڑ سکتا ہے ۔