ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

شریف خاندان کو بڑا جھٹکا،سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بن گیا،سنسنی خیز انکشافات

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے صاحبزادوں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہو گیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو چیئرمین نیب کے روبرو پیش کرنے کے لیے احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج وسیم اختر نے مشتاق چینی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا۔ نیب ذرائع کے مطابق مشتاق چینی، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہوا جس کے بعد نیب ٹیم

مشتاق چینی کو لے کر اسلام آباد روانہ ہو گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق مشتاق چینی کو چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ مشتاق چینی سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں رقوم ٹرانسفر کرتا تھا۔ بیرون ملک سے لاکھوں امریکی ڈالر مشتاق چینی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے۔ مشتاق چینی کے 5 اکاؤنٹس سے رقم سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔ مشتاق چینی نے 50 کروڑ سے زائد کی رقم سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کو منتقل کی۔ نیب نے اسی کیس میں حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…