ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی زیادتی کیس، فورنزک اور ڈی این اے رپورٹ میں پولیس اہلکار بے گناہ قرار،حیرت انگیز انکشافات

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس میں فورنزک اور ڈی این اے رپورٹ کے مطابق تین پولیس اہلکاروں سمیت چاروں ملزمان بے گناہ ثابت ہوگئے۔راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات میں خاتون رافعہ اعظم کے اغواء و اجتماعی بداخلاقی کیس میں نیا موڑ آگیا۔

فورنزک اور ڈی این اے رپورٹ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چاروں ملزمان بے گناہ ثابت ہوگئے۔ڈی این اے کی منفی رپورٹ سے پولیس افسران میں کھلبلی مچ گئی کیونکہ واقعے میں ملوث تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف بھی کیا جاچکا ہے۔  ڈی این اے رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق کی گئی تاہم گرفتار پولیس کانسٹیبلز کے نمونے میچ نہیں ہوئے۔ فورنزک رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس اصل ملزمان کے نمونے بھیجے ورنہ دو ہفتوں میں ریکارڈ تلف کر دیں گے۔ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ ان کی بے گناہی ثابت ہوگئی ہے اور مقدمہ خارج ہونے کا راستہ ہموار ہوگیا۔ دوسری جانب متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ایس پی صدر نے اصل ملزمان چھوڑ کر بے گناہوں کو پھنسا دیا اور کیس خراب کردیا۔رمضان المبارک کے دوران 18 مئی کو راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات میں ایک خاتون نے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور لڑکی نے عدالت میں پیش ہوکر چاروں ملزمان کو شناخت بھی کرلیا تاہم حیران کن طور پر 28 مئی کو لڑکی اپنے بیان سے منحرف ہوکر کہا کہ ان چاروں نے میرے ساتھ کوئی بد اخلاقی نہیں کی بلکہ اصل ملزمان کوئی اور تھے۔ واقعے میں ملوث تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…