ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی اختر مینگل نے اتحاد توڑنے سے متعلق انتباہ جاری کر دیا

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے آئندہ دنوں میں حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ ہو سکتا ہے آنے والے دنوں میں حکومت کے ساتھ نہ رہیں , اپوزیشن ہماری شرائط مان لے تو حزب اختلاف میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے مطالبات کی حمایت کے لیے معاہدہ کیا جائے، حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی، اگر اب اپوزیشن ہماری شرائط مان لیں تو اپوزیشن میں آنے کو تیار ہیں۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کررہی ۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ حکومت کے سامنے رکھے۔بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے حکومت قانون سازی کرے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کی اپوزیشن میں شمولیت کی پیشکش پر مذاکرات کے لیے چار رکنی کمیٹی بنائی تھی۔ بی این پی مینگل سے مذاکرات کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی میں خورشید شاہ، نیئر بخاری، راجا پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔جس کے بعد پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی جس میں انہیں اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔ اختر مینگل نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت کو مشروط کر دیا اور کہا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی۔اگر آپ ہماری شرائط مان لیں تو ہم اپوزیشن کے اتحاد میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ہی حکومتی اتحادی جماعت بی این پی مینگل کی جانب سے حکومت کو کافی ٹف ٹائم دیا گیا ہے۔ تاہم اب بی این پی مینگل نے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ دنوں میں حکومت کے ساتھ نہ رہنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے جس سے موجودہ حکومت کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…