منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بجٹ کی منظوری کھٹائی میں پڑ گئی ، ملک کو عمران نیازی کے عذاب سے چھٹکارہ دلانےکیلئے کونسا طریقہ اختیار کیا جائے؟ن لیگ حکومت پر برس پڑی

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ صمصام بخاری صاحب مبارک ہو ڈالر 155روپے کا ہو گیا ہے،ڈالر 155روپے تک پہنچنا نا اہل نیازی کی نالائقی کا نتیجہ ہے۔عظمی بخاری نے صمصام بخاری کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی معیشت ہچکولے کھا رہی ہے اور حکومت کو نواز شریف کی فکر پڑی ہے۔

اپوزیشن کے لیڈروں کی گرفتاریوں سے ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی،ملک کو عمران نیازی کے عذاب سے چھٹکارہ دلانے کا ایک ہی طریقہ ،نیازی مستعفی ہو اور الیکشن کرائے۔ا نہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام ان بزدل،نالائق ،کرپٹ،نا اہل اور نکھٹو ٹولے کو مزید برداشت نہیں کر سکتی۔پنجاب کا بجٹ بھی وفاق کی طرح غریب مکا ئوہو گا۔دریں اثنامسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے خطاب پر حکومتی ارکان کے شور شرابہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم دیکھ رہی ہے یہ ہے نالائق اور ناہل حکومت پارلیمنٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کو تقریر کے لئے ڈائس دینے پہ رو رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نالائق اور نااہل حکومت نے شہباز شریف کی عوام دشمن بجٹ پہ تقریر شروع ہونے سے پہلے رونا شروع کر دیا ہے ،نالائق ٹولے میں اتنا ظرف نہیں کہ عوام کے حق کی بات سنتے،نالائق کھلنڈروں کا ٹولہ نہ حکومت چلاسکتا ہے، نہ قومی اسمبلی کو چلنے دیتاعمران صاحب روز قوم سے جھوٹا خطاب کریں ، حکومت روئے ، شور کرے، دھمکیاں دے جو دل میں آئے کرے عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…