اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت خارج ہونے پر نیب نے ملزم ایگزیکٹو ڈائریکٹر لینڈ سجاد عباسی کو گرفتار کر لیا ۔جمعرات کو ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی تو جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ پاکستان کو کیا لوٹ کا مال سمجھ رکھا ہے جو آئے اور کھا کے چلتا بنے؟ ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب سے استفسار کیا
کہ اس کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو ملزم کیوں نہیں بنایا؟ ۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ سمری پر پانچ لوگوں کے دستخط تھے ملزم صرف ایک کو کیوں بنایا ؟ ۔بعد ازاں عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست کر دی ۔نیب نے ملزم سجاد عباسی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ملزم ایگزیکٹو ڈائریکٹر لینڈ کراچی ہے،ملزم پر فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ۔