اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت کی نوجوانوں کے لئے پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف،پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا رکن بنائے جانے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کیمطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل نے پاکستان سے رابطہ کیا اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار ک
و بشکک میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ۔ شرکت کی دعوت پاکستان میں نوجوانوں کے لئے حکومتی اقدامات کے اعتراف میں دی گئی۔روانگی سے قبل معاون خصوصی عثمان ڈار نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے خوشی کا دن ہے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی تشخص دنیا بھر میں بہتر ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کو یوتھ کونسل کا مستقل رکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو رکنیت دینے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یوتھ کونسل میں چین اور روس سمیت خطے کے اہم ممالک شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو تا حال تنظیم کی رکنیت نہیں دی گئی تھی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ پاکستان نے نوجوانوں سے متعلق مثبت پالیسیوں میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔