اسلام آباد (این این آئی)امریکہ کے بحری جہاز میسن کا کراچی آمد پر روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے جہازوں کے عملے کے درمیان پیشہ ورانہ اْمور پر تبادلہ خیال سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ممالک کی بحری افواج سمندر میں آزادانہ تجارتی نقل و حمل اور خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں کوشاں ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق
علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کے لیے پاک بحریہ 2004سے کولیشن میری ٹائم کمپین(CMCP)میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا آغازبھی کیا جس کا مقصد خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امریکی بحری جہاز کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات مستحکم اور مضبوط ہو نگے۔