اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مالی مشکلات کم نہ ہوئیں، اربوں ڈالرز قرض لینے کے بعد حکومت کا مزید 13 ارب ڈالرز قرض لینے کا فیصلہ، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت بجٹ خسارہ پورا کرنے کی خاطر نئے مالی سال میں 13 ارب 30 کروڑ ڈالر کا نیا قرضہ لے گی اس کے علاوہ سعودی عرب سے علیحدہ سے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی حاصل کیا جائے گا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 20- 2019ء میں
حکومت کا 13 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ ملک پر اس وقت واجب الادا قرضوں کا بوجھ لگ بھگ 100 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے اور آئندہ سال واجب الادا قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا، ماہرین کا کہناہے کہ حکومت کو جتنا جلدی ممکن ہو آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی کے منصوبوں پر عملدرآمد کرانا ہو گا ورنہ مالی مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ممکن ہے۔