جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بنی گالا میں 300 کنال کا گھر اور ٹیکس صرف ایک لاکھ دیتے ہیں! وزیراعظم عمران خان پر ہی بڑے سوال اُٹھ گئے، حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ظفروال(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ظفروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان پر ہی سوال اٹھا دیے، انہوں نے دوران خطاب کہا کہ بنی گالا کا گھر این او سی کے بغیر بنایا گیا ہے، وزیراعظم تین سو کنال کے گھر میں رہتے ہیں اور ٹیکس صرف ایک لاکھ روپے دیتے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ بنی گالا کو کون گرائے گا؟

انہوں نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق ہی صرف نیب کو نظر آتے ہیں حکومتی وزراء نہیں۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی نے بھی جرمانہ ادا نہیں کیا مگر عمران خان ان کا نام نہیں لیتے، انہوں نے کہا کہ نیب میں اتنی ہمت ہے تو عمران خان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنائے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حیثیت نہیں کہ وہ کسی کو این آر او دیں وہ تو خود کچھ دن بعد این آر او مانگتے پھریں گے،مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور حکومت میں دنیا میں پاکستان کی عزت بحال ہو رہی تھی لیکن الیکشن کے بعد اچانک تیزی سے ترقی کرتا ملک تنزلی کی طرف آ گیا۔ظفر وال میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر2018ء الیکشن چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے جاتے ہی ملک تباہی کا شکار ہو گیا اب بجٹ میں عوام پر قیامت ڈھا دی گئی جبکہ نواز شریف کے دور میں سڑکوں کے جال بچھ رہے تھے، دہشت گردی ختم ہو رہی تھی اور ملک اوپر جا رہا تھا لیکن جس دن انھیں ہٹایا گیا پاکستان کی تباہی شروع ہو گئی، سابق وزیراعظم کو اقامہ جیسے مذاق پر کرسی سے ہٹایا گیا۔مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ رات کو بارہ بجے پتا نہیں کس ضرورت کے تحت خطاب کیا گیا؟ نیا پاکستان بننے ہی والا تھا کہ پیچھے سے اچانک سے آواز بند کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام پر قیامت ٹوٹی ملک میں ریڑھی والے سمیت کوئی بھی خوش نہیں ہے،

بجٹ کے بعد ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے۔ ’نالائق اعظم‘ سے جب آلو پیاز مہنگا ہونے کا پوچھا جائے گا تو کہیں گے کہ نواز شریف کو گرفتار کر لیا ہے، جب فاقوں کا پوچھو گے تو جواب دیں گے کہ حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا۔مریم نواز نے کہا کہ این آر او دینے کی بات کرنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے چند دنوں بعد یہ خود این آر او مانگتے پھریں گے جو ہر بات پر کسی کا محتاج ہو اس کے منہ سے این آر او کی بات اچھی نہیں لگتی نواز شریف کو این آر او کی ضرورت ہوتی تو سو (این آر او) اس کی جھولی میں پھینک دیے جاتے۔ مریم نواز نے بتایا کہ کینسرسے متاثرہ بچے میاں نواز شریف سے ملنا چاہتا تھا جس پر میاں صاحب نے مجھے حکم دیا کہ میں بچے سے ملنے خود جاؤ ں اوربچے کومیری طرف سلام اورپیاردوں

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…