اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی دور میں پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل میں269 ملازمین کی بھرتی غیرقانونی قرار دیدی ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔سنگل بنچ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بھرتی غیر قانونی قرار دے کر درخواست خارج کی۔ملازمین نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف ڈویژن بنچ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔
پیپلزپارٹی دور میں خورشیدشاہ کمیٹی نے ملازمین کی بھرتی قانونی قرار دے کر بحال کیا ۔ملازمین کو 2008 سے2010 کے درمیان پی اے آر سی بھرتی کیا گیا۔23 مئی2011 کو ملازمین کو وزارت فوڈسیکورٹی نے غیرقانونی قرار دے کر فارغ کیا۔خورشید شاہ کمیٹی نے 2012 میں ملازمین کو بحال کردیاتھا۔۔2018 میں چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر یوسف ظفر نے دوبارہ انکوائری شروع کی،ملازمین نے انکوائری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا