ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اپوزیشن کو لڑانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کاگو نیازی گو کے نعرے کے جواب میں حیرت انگیز ردعمل، جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا

datetime 11  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) بجٹ تقریر کے بعد اپوزیشن کو لڑانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے گو نیازی گو کے نعرے کے جواب میں نعروں کے ساتھ تال میل ملاتے ہوئے فضاء میں اپنے بازو لہرا دیئے۔ جس پر اپوزیشن نے مشتعل ہوتے ہوئے نعرے بازی اور بھی تیز کردی جبکہ وزیراعظم مسکراتے اور

بازو لہراتے ہوئے ہال سے باہر نکل گئے۔ بجٹ تقریر کے دوران جب اپوزیشن نے بھرپور احتجاج شروع کردیا تو حکومت کے وزراء فیصل واوڈا‘ علی محمد‘ شیر باز خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوکر انہیں اپنے حصار میں لے لیا تاکہ کوئی اپوزیشن رکن اسمبلی وزیراعظم سے بدتمیزی سے شرارت نہ کر سکے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد اپوزیشن کی جانب فاتحانہ انداز میں ہاتھ اٹھا کر میوزک کمپوزر کی طرح اشارے کیے۔مالی سال 20-2019 کا بجٹ قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پیش کیا۔بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا تاہم شور شرابے کے باوجود وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود رہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس ملتوی ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان مسکراتے ہوئے اپنی نشست سے اٹھے اور اپوزیشن کے احتجاج کی طرف ایک میوزک کمپوزر کی طرح اپنے ہاتھوں سے اشارے کیے۔وزیراعظم کے اس انداز پر ان کے اردگرد موجود حکومتی ارکان بھی مسکراتے رہے اور اس دوران وزیراعظم اسمبلی سے باہر نکل گئے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…