اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زر داری کی احتساب عدالت میں دبنگ انٹری ہوئی، جج کی آمد سے قبل سگریٹ کے کش لگائے اور ٹینشن کو دھویں میں اڑا دیا۔ منگل کو سابق صدر آصف علی زر داری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زر داری نے جج ارشد ملک کی آمد سے قبل سگریٹ جلایا اور پانچ سے چھ کش لگائے اور ٹینشن کو دھویں اڑایا۔ 5،6 سگریٹ کے کش لگا کر سابق صدر نے سگریٹ رخسانہ بنگش کو دی اور انہوں نے سگریٹ ایسٹرے میں بجھا دی۔سگریٹ کے
کش کے بعد موبائل فون پر خوشگوار موڈ میں گپ شپ بھی کی۔کچھ دیر گزر نے کے بعد آصف علی زرداری نے دوسرا سگریٹ سلگا لیا،آصف زرداری نے جج کی آمد کا انتظار پارٹی رہنماؤں سے گپ شپ اور سگریٹ پی کر کیا۔سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ والی نشست پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بیٹھے تھے۔صحافی نے سوال کیا کہ کمرہ عدالت میں سگریٹ پینا ممنوع ہے پھر بھی آپ نے ایسا کیا؟ جس پر سابق صدر آصف علی زر داری نے جواب دیاکہ عدالت تب ہوتی ہے جب جج موجود ہو، ابھی یہ صرف کمرہ ہے۔