ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پٹواریوں کے چکر ختم،بینکوں کے ذریعے اراضی کی فردملکیت جاری کرنے کے نئے نظام کا نفاذ،یکم جولائی سے آن لائن اجراء کا سسٹم بھی فنکشنل ہوگا،بڑی خبر سنادی گئی

datetime 11  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورفنڈزکے درست استعمال کویقینی بنانے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کی جا ئے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم،اینٹی کرپشن اورمتعلقہ محکموں کو ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں سمیت ڈیر ہ غازی خان ڈویلپمنٹ پیکیج کی نگرانی کیلئے موثر میکانزم تشکیل دے دیاگیا۔وزیراعلیٰ نے

منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کے میکانزم پر من وعن عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم،اینٹی کرپشن اورمتعلقہ محکمے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائیں اورترقیاتی منصوبوں کی سخت نگرانی کا عمل ہر سطح پر جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں سمیت ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ پیکیج پرہونیوالی پیش رفت سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے۔صوبہ بھر میں فلاح عامہ کے پراجیکٹس کے اعلی معیارکو یقینی بنایا جائے اورترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اعلی معیارسے ہی عوام کے پیسے کا درست استعمال یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ صوبے کے عوام کے وسائل کا امین ہوں،کسی کو وسائل ضائع نہیں کرنے دوں گا۔انہوں نے کہاکہ منصوبوں پر فنڈز کے درست اورشفاف استعمال کویقینی بنانے کے میکانزم کی نگرانی خود کروں گااورترقیاتی منصوبوں میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم،اینٹی کرپشن اورمتعلقہ محکمے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے عمل کی بھی سخت نگرانی کریں۔بینکوں کے ذریعے اراضی کی فرد ملکیت جاری کرنے کا نیا نظام:پنجاب میں کمرشل بینکوں کے ذریعے اراضی کی فرد ملکیت جاری کرنے کا نیا نظام شرو ع کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں میں فرد ملکیت کے اجراء کے لئے علیحدہ کاؤنٹرزقائم کیے جائیں گے اوراس اقدام سے فرد ملکیت کے حصول میں مزید آسانی ملے گی۔پنجاب حکومت نے آن لائن فرد ملکیت کے

اجراء کا بھی فیصلہ کیااور یکم جولائی سے گھر بیٹھے آن لائن فردملکیت کے حصول کا سسٹم فعال ہوجائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کیلئے ہر لینڈ ریکارڈ سینٹرزمیں ریونیو واجبات جمع کرانے کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ سینٹرزکے دائرہ کار کو بڑھانے کے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے اورسرکاری عمارتوں میں مستقبل بنیادوں پر لینڈ ریکارڈ سینٹرز قائم کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو امور سے متعلقہ عوام کی شکایات کا فوری

ازالہ ضروری ہے ۔عوام کی سہولت کے کسی بھی پراجیکٹ میں تاخیرتکلیف دہ امر ہے اور میں اپنے عوام کو تکلیف اورمسائل کا شکار دیکھ کر خوش نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ لینڈ یوٹیلائزیشن پالیسی کی جلد منظوری لے کر اس کا نفاذ یقینی بنایا جائے اورڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سٹیلمنٹ کا عمل جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کو لیز پر دے کر کاشتکاری کے فروغ کا شفاف نظام لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریونیو سٹاف سے متعلق بدعنوانی کی شکایات قعطاً قابل

برداشت نہیں۔محکمہ مال سے متعلق امور میں کرپشن کے خاتمے کیلئے ہیلپ لائن /کال سینٹر کو مزیدفعال کیا جائے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدار ت اجلاس میں صوبائی وزیر مال ملک محمد انور،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سینئر ممبربورڈ آف ریونیو،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،سیکرٹری خزانہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اورڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ چائلڈ لیبر ایک سماجی ومعاشی

مسئلہ ہے جس کے پس پردہ کئی عوامل کارفرما ہیں۔ دنیا بھر کے مروجہ قوانین کے مطابق بچوں سے مشقت لینا مجرمانہ فعل ہے۔بچے پھولوں کی مانند ہو تے ہیں اوران کے حقوق کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے اقدامات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے کسی بھی ملک کامستقبل اور قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں اور بچوں کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت پرتوجہ دینا معاشرے کے ہر فردکافرض ہے۔ تسلسل کیساتھ ٹیم ورک کے طورپر

کام کرکے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ممکن ہے اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے حکومت کیساتھ معاشرہ کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈلیبر کے خاتمے کیلئے موثر قانون سازی کے ذریعے اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے جامع اقدامات کئے ہیں۔ چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے اور اس مشن کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ قوم کے نونہالوں کو چائلڈ لیبر کی لعنت سے چھٹکارا دلا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ

چائلڈلیبر و جبری مشقت سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئے تمام طبقات اپنا موثر کردار ادا کریں اور یہ دن منانے کا بنیادی مقصد بچوں کے مستقبل پر چائلڈ لیبر کے اثرات سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ آج ہمیں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے کوششوں کومزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حافظ آباد کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے وندرمیں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمی ہونیوالے مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افرد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیساتھ ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…