اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیرمملکت برائے ریو نیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ دفاع اور قومی خود مختاری ہر چیز سے مقدم ہے،دفاعی بجٹ 1150 ارب روپے پربرقرار رہے گا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرمملکت نے بتایا کہ دفاع اورقومی خودمختاری ہرچیزسے مقدم ہے، سول اور عسکری حکام نے اپنے بجٹ میں مثالی کمی کی ہے تاہم دفاعی بجٹ 1150 ارب روپے پربرقرار رہے گا، حکومت کے اخراجات 460 ارب روپے سے کم کرکے 437 ارب روپے کردیے ہیں، ملک میں صرف380کمپنیاں کل ٹیکس کااسی فیصد دیتے ہیں جبکہ 31لاکھ کمرشل
صارفین میں سے 14 لاکھ ٹیکس دیتے ہیں اس لیے ہمیں تنخواہوں کیلئے بھی قرض لیناپڑتاہے، قرضوں اور ایڈوانسز کی بازیابی کا نظر ثانی میزانیہ 183.520ہدف رکھاگیا۔بجٹ تقریر کے مطابق قومی ترقیاتی پروگرام کیلئے1800 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جب کہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 894 ارب 50 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، بیرونی ذرائع سے حاصل ہونیوالی وصولیوں کا ہدف 1828 ارب 80کروڑ روپے جب کہ نجکاری پروگرام سے 150ارب روپے حاصل ہونے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس طرح کل دستیاب وسائل کا تخمینہ 7036ارب 30 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔