کراچی (این این آئی) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قیامت خیز گرمی مزید چند روز رہے گی، 20 جون کے بعد موسم میں تبدیلی آنی شروع ہوگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 2 روز تک درجہ حرارت مزید بڑھے گا، کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 جون کے بعد موسم میں
تبدیلی آئے گی، اس کے بعد جولائی کا مہینہ مون سون کا ہوگا۔خیال رہے کہ کراچی میں یکم جون سے شدید گرمی کا آغاز ہوا تھا جس کی شدت تاحال برقرار ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 32 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔اس دوران طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر باہر جانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔