اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی اور گیس کیلئے 40ارب روپے کی سبسڈی دینے کااعلان کیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف منظم مہم شروع کی ہے،بجلی اور گیس کے لیے 40ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گیس کا گردشی قرضہ 150ارب روپے ہے اور اگلے 24ماہ میں گردشی قرضوں کو ختم کرنے کی کوشش کریں
گے۔انہوں نے بتایا کہ 44.8ارب روپے گندم اور چاول کی پیدوار بڑھانے کے لیے مختص کیے گئے اور فاٹا کے علاقوں کے لیے 152ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے ایک ہزار سے زائد سی سی گاڑیوں پر ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ منگل کو وزیر مملکت حماد اظہر نے بتایاکہ ایک ہزار ایک سی سی سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں پر پانچ فیصد جبکہ 2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑی پر ڈیوٹی ساڑھے سات فیصد عائد کی گئی ہے۔