اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے پیش کیے گئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافے کا اعلان کیا ہے۔وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری اور افواج کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا
تاہم گریڈ 21 اور 22 کے سول ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔وزیرمملکت نے بتایا کہ گریڈ17سے21 تک کے ملازمیں کیلئے پانچ فیصد اضافہ کیاگیا ہے، وفاقی کابینہ کے وزرانے اپنی تنخواہوں میں دس فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے کم ازکم تنخواہ 17 ہزار 500 مقرر کرتے ہوئے بتایا کہ اضافہ 2017 سے جاری تنخواہ پر ہوگا۔