اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے فنانس بل2019-20 کی منظوری دیدی۔ منگل کو وفاقی کابینہ کااجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور وزیر مملکت برائے ریوینو حماد اظہر نے فنانس بل 2019-20بارے بریفنگ دی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں گریڈ وائز اضافہ کی منظوری دی گئی،گریڈ ایک سے 16 کی تنخواہوں 10 فیصد ہو گا،گریڈ 17 سے 20 کی تنخواہوں
میں پانچ فیصد اضافہ ہوگا۔ گریڈ 20 سے 22 کے افسروان کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا وزراء کی تنخواہوں میں 10 فیصد کٹوتی ہوگی، کابینہ نے منظوری دیدی۔کابینہ نے منظور دی کہ وزیرمملکت حماد اظہر وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔نئے مالی سال میں تین ہزار ارب کا بجٹ خسارہ ہوگا جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی۔پی ایس ڈی پی کے لئے 951 ارب روپے مقرر کئے گئے ہیں وفاقی کابینہ نے منظوری دی۔