اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

شہبازشریف نے نظرثانی کیلئے کیا چیز وزیراعظم کو بھجوا دی

datetime 11  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(اے این این ) قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے لیے نظرثانی شدہ نام وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیے ہیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے لیے نظرثانی شدہ نام وزیراعظم کو بھجوا دیے ہیں، شہبازشریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو

لکھے گئے خط میں سندھ سے سینئر وکیل خالد جاوید، جسٹس(ر) عبدالرسول میمن اور جسٹس(ر) جب کہ بلوچستان سے صلاح الدین مینگل، شاہ محمد جتوئی اور روف عطا کا نام تجویز کیا گیا ہے۔شہباز شریف کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ انتخاب کے لیے ہر امیدوار پر تفصیلی باہمی مشاورت ضروری ہے، اتفاق رائے کے لئے مخلصانہ، سنجیدہ اور حقیقی مشاورت ہونی چاہیے، حقیقی مشاورت نہ ہوئی تو آئینی ذمہ داری ادا نہیں ہوگی۔شہبازشریف نے خط میں لکھا کہ آپ نے سابقہ نامزدگیوں پر جھوٹے، بے بنیاد الزامات لگائے اور خلاف رائے دی، آپ نے اپنے وزیرخارجہ کے خط میں نامزد شخص کو ہی بعد میں نااہل قرار دیا۔ ایسے ہی تبصرے آپ کے نامزد کردہ افراد کے متعلق بھی بآسانی کئے جاسکتے ہیں لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسی رائے نہ دوں جس سے کسی کی دل آزاری ہو، آپ کے نامزد کردہ افراد کے ناموں پر میں نے تفصیلی غور و خوض کیا ہے، درخواست ہے کہ آپ ان ترمیم شدہ ناموں پر سنجیدگی سے غور کریں۔‎



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…