حافظ آباد ، کوہاٹ(آن لائن)پنجاب کے ضلع حافظ آباد اور خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں دو مختلف ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں جن میں 7 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔حافظ آباد میں موٹر وے ایم 2 سکھیکی کے قریب ایک تیز رفتار بس الٹ گئی، اس حادثے میں5 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔
حادثیمیں زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت مسافر بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی کہ ٹائر پھٹنے کے باعث تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ادھر کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی کے قریب 2 ٹرکوں میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر بلوچستان کے شہر حب میں وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت مسافر بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی کہ ٹائر پھٹنے کے باعث تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ادھر کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی کے قریب 2 ٹرکوں میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے