منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

شہبازشریف، نوازشریف کی کس دھمکی کے بعد پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے؟سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

datetime 11  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی دھمکی کے بعد شہباز شریف وطن واپس آئے ہیں۔ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا دعویٰ ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ شہباز شریف کا لندن میں سیر کرنے کے علاوہ کوئی کام نہ تھا۔ وہ ہیٹ پہن کر مختلف لوگوں سے ملتے، صحافیوں سے پہلو بچا کر نکل جاتے، ان کا مقصد لندن کے موسم انجوائے کرنا اور ٹیسٹوں کے بہانے وہیں رہنا تھا۔ مریم نواز نے نواز شریف

کی شہباز شریف کے ساتھ بات کرائی ۔ ’’نواز شریف نے کہا شہباز صاحب آپ پہلی دستیاب فلائٹ پکڑیں اور پاکستان پہنچیں ، اگر آپ نہیں آتے تو نہ میں آپ کو پارٹی میں قبول کروں گا اور نہ ہی خاندان میں‘‘ جس کے بعد وہ واپس پاکستان آئے ۔ شہباز شریف اب بھی بہانہ بنا کر نکل جائیں گے کیونکہ وہ لندن سے واپس آنے کیلئے تیار نہیں تھے۔واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ شہبازشریف بجٹ اجلاس کے بعد واپس لندن چلے جائینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…