لاہور( این این آئی) آئی پی پیزسے متعلقہ 300 ارب کی مبینہ کرپشن کیس میں جاری تحقیقات پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب لاہور نے8ارب مالیت کی مبینہ کرپشن کے الزام میں سابق ڈی جی نیپرا سید انصاف احمد کو گرفتار کر لیا ،شریک ملزمان کے حوالے سے اہم انکشافات ہونے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں،ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کےلئے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب کے مطابق ملزم نے
دانستہ بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ سے ٹھیکہ جات میں بجلی نرخ انتہائی مہنگے داموں مقرر کئے جس سے حکومتی خزانے کو 8 ارب کے نقصان ہوا ۔نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کی جانب سے 2010میں 200میگا واٹ پر مشتمل پاور پلانٹ کی تنصیب کی گئی۔معاہدے کے مطابق نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کو بجلی کی قیمت کی مد میں 17ارب روپے ادا کئے گئے۔جس کا براہ راست اثر بجلی کے نرخ اور ملکی معاشی حالات پر ہوا۔