پی ٹی آئی حکومت نے بالآخر امریکہ کے سامنے گھنٹے ٹیک دئیے،اچانک ہی حیران کن فیصلہ کرلیا

10  جون‬‮  2019

واشنگٹن( آن لائن)پاکستان نے امریکی شہریوں کو 5 سال، ایک سے زائد مرتبہ داخلے (ملٹی پل انٹری) ویزے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بھیجے گئے ایک مراسلے میں اسلام آباد میں موجود وزارت خارجہ نے امریکہ میں پاکستانی سفارتی مشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکی شہریوں کو ویزا جاری کرتے وقت

نئی پالیسی پر عمل کرے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ یہ بیان کرنا وزارت خارجہ کا ’اعزاز ہے کہ حکومت پاکستان سیاحت کو فروغ دینے کی اپنی پالیسی کے تناظر میں امریکی شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 3 ماہ قیام کے ساتھ 5 سال تک ملٹی پل انٹری ویزا کی اجازت دیتی ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے طویل عرصے سے پاکستان کی ویزا پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور حال ہی میں اس نے اپنی پالیسی تبدیل کی جب پاکستان نے جواب نہیں دیا۔ امریکیوں کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو 5 سال، ملٹی پل انٹری ٹوررسٹ اور وزٹ ویزے جاری کیے جاتے تھے جبکہ کچھ کیسز میں پیشہ ور افراد جیسے صحافیوں کو بھی 5 سال کا ملٹی پل ویزے جاری کیے جاتے تھے۔اس کے بدلے میں امریکیوں کا مطالبہ تھا کہ ان کے شہریوں کو بھی یہی سہولیات فراہم کی جائیں۔تاہم اب امریکا زیادہ تر پاکستانیوں کو صرف 3 ماہ کے ویزے جاری کر رہا ہے اور سرکاری ویزوں پر نئی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔ واضح رہے کہ اپریل میں امریکا نے پاکستان کو پابندی کا شکار 10 ممالک کی اس فہرست میں شامل کردیا تھا جو ملک بدر اور زائد المعیاد ویزے پر واپس بھیجے گئے افراد کو لینے سے انکار کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…