اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا بھارت کی طرف سے پاکستانی نمک انتہائی سستے داموں خرید کر پوری دنیا کو مہنگے داموں بیچنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری مہم کا سخت نوٹس،پی ایم ڈی سی سے رپورٹ طلب ،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس معاملے کی انکوائری کرانے کا اعلان کیا ہے کہ اگراس میں سچائی ہے
تو پھر دیکھنا پڑے گا کہ کون سے معاہدے کے تحت ایسا ہو رہا ہے اور اسکے بعد کون سے عمل سے پاکستان خود اس نمک کی نعمت سے مستفید ہو سکتا ہے،پی ایم ڈی سی اس معاملے پرجمعرات تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مہم چل رہی ہے کہ بھارت پاکستانی نمک انتہائی سستے داموں خرید کر پوری دنیا کو مہنگے داموں بیچ کر کروڑوں کما رہا ہے ۔