ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اگر مہنگائی کا طوفان اس طرح جاری رہا تو انقلاب کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا،اسفند یار ولی کی حکومت پر چڑھائی

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان قبائلی علاقوں کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں تب ہی وہاں امن آسکتا ہے، اگر مہنگائی کا طوفان اسطرح جاری رہا تو انقلاب کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔اتوار کو چارسدہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران شرکا سے خطاب کرتے ہوئے

اسفندیار ولی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں حکومت کے خلاف ہونے والی اپوزیشن کی اے پی سی کا فیصلہ ماننے کے پابند نہیں لیکن 14 جون کو ججز کے خلاف ریفرنس ایشو پر ہم وکلا اور اپوزیشن کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گے۔سربراہ اے این اپی نے کہا کہ ہر بات پر یو ٹرن لینا کپتان کا خاصہ ہے، اس حکومت نے جتنے قرض لیے ہیں اس کی مثال 70 سال میں نہیں ملتی، وزیر اعظم غریب عوام کے پیسوں سے نا صرف عمرے پر گئے بلکہ اپنے اہل و عیال اور سارے صوبوں کے وزیر اعلی کو بھی عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ موجودہ حکومت میں جن محترمہ کو وزیر اطلاعات رکھا گیا ہے وہ پچھلی حکومتوں میں بھی شامل تھیں اور آج کہہ رہی ہیں کہ یہ سارے مسائل سابق حکومتوں کی وجہ سے ہیں۔وزیرستان میں امن و امان کی خراب صورت حال پر اسفندیار ولی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے افسران کی شہادت کی پر زور مذمت کرتے ہیں، جس پر بھی تشدد ہو ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں جو دلخراش واقعہ پیش آیا ہم اس کی جوڈیشل انکوائری اور مرکزی ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قبائلی علاقوں کے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔

لیکن ابھی تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نشستوں کے حوالے سے بل سینیٹ میں پیش نہیں کیا گیا۔ کپتان صاحب خود وزیرستان گئے اور اعلان کیا کہ پی ٹی ایم والوں کے مطالبات جائز ہیں لیکن طریقہ غلط ہے اور اب انہوں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے، لوگوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا نہیں ہوتا تو انہیں غصہ آتا ہے، اب بطور وزیراعظم یہ مسئلہ حل کریں، عمران خان قبائلی علاقوں کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں تب ہی وہاں امن آسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…