’’نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم‘‘ سے متعلق حکومت پاکستان سے چند ضروری گزارشات

9  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے ’’نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم‘‘ کا اعلان فرما کر ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے اس حوالے سے حکومت پاکستان سے اس سکیم سے متعلق چند گزارشات نہایت ضروری ہیں جن پر عمل کرنے سے اس سکیم میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیراعظم پاکستان اور پی ٹی آئی حکومت سے خصوصی استدعا ہے کہ موجودہ حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا اعلان فرما کر ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے جس کی عملی صورت کی انتظار ہے۔اس کیلئے چند گزارشات نہایت ضروری ہیں ،ایک بات کہ یہ فلیٹ ملکیتی بنیادوں پر ملازمین اور لوگوں کو دیئے جائیں گے جس میں لوگوں کی شادی ‘ غمی ‘مہمانوں‘ رشتہ داروں کی آمد کے معاملات ہوں گے جس کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔اکثر گورنمنٹ فلیٹس جو اس سے قبل بنائے گئے ہیں وہ مرغوں کے بند ڈبوں سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔بہت غلط اور ناقص نقشہ پر فلیٹ تعمیر کئے گئے ہیں نئی سکیم کے فلیٹ تعمیر کرنے کیلئے اعلی نقشہ اور انسانوں کے رہنے کی نکتہ نظر سے بنائے جائیں۔کم از کم 7مرلے سے کم گھر میں ایک فیملی اور اس کے سارے معاملات نہیں بن سکتے۔ایک تو فلیٹ 7مرلے پر بنائے جائیں اور دوسرا باہرخالی جگہ رکھنے کی بجائے گیلریاں بنائی جائیں جہاں لوگ کپڑے دھو کر پھینک سکیں اور سردیوں میں بزرگ ‘ بچے ‘عورتیں اور بیمار لوگ دھوپ میں بیٹھ سکیں۔اکثر بند ڈبے بنا کر لوگوں کو عذاب میں ڈالا ہوا ہے۔نہ کپڑے پھینکنے کی جگہ ہے نہ دھوپ میں بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے ۔اگر کثیرالمنزلہ عمارتیں بنانی ہیں تو پھر کم از کم 7مرلے پر فلیٹ بنائے جائیں اور تمام سہولتوں کو مد نظر رکھا جائے.

جس میں گیلری‘ دو واش روم اور دیگر چیزوں کو خصوصی اہمیت دی جائے تاکہ لوگ مطمئن اور خوش ہوں اور آپ کیلئے دلیی دعائیں کریں۔سدا انسان اور حکومتیں نہیں رہتیں مگر کارنامے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…