اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف کی صحت سے متعلق ملنے والی خبریں اچھی نہیں، فوری طور پر یہ کام کیاجائے،حمزہ شہباز نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 4  جون‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں لیکن اس کے باوجود انہیں جیل میں کسی قسم کی فوری طبی سہولت میسر نہیں،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ایک ہفتے کے بعد ملنے کی اجازت دی گئی،

انجائنا کی مسلسل شکایت کرنے کے بعد بھی کریٹیکل کئیر کاکوئی ہنگامی انتظام کیا گیا اور نہ ہی کوئی معالج ہی موجود ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اگر میاں صاحب کو کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے،فوری طور پر کریٹیکل میڈیکل کئیر یونٹ جیل بھیجا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے،عیدالفطر پر عام قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقات کا عام حق بھی نواز شریف کو نہ دینا منتقم مزاجی نہیں تو اور کیا ہے؟۔طے شدہ جمعرات کے دن بھی ملاقات پر پابندی کا مقصد نوازشریف اور اہل خانہ کو ذہنی اذیت پہنچانے کے سوا اورکچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی صاحب ذاتی انتقام پر اتر آئے ہیں۔ پوری قوم نوازشریف صاحب کی صحت کے لئے فکر مند ہے،ان کی صحت سے متعلق ملنے والی اطلاعات اچھی نہیں،نوازشریف آہنی اعصاب رکھنے والے قائد ہیں،سخت ترین حالات میں بھی ان کا حوصلہ غیرمتزلزل رہا ہے،فخر ہے کہ نوازشریف جیسا ایماندار، عالی حوصلہ اور ملک وقوم کا وفادار عظیم شخص میرا قائد ہے،انتقام کی زنجیریں ٹوٹنے کا وقت زیادہ دور نہیں۔  حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں لیکن اس کے باوجود انہیں جیل میں کسی قسم کی فوری طبی سہولت میسر نہیں،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ایک ہفتے کے بعد ملنے کی اجازت دی گئی



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…