اسلام آباد (این این آئی) پاکستان بنگلہ دیش سفارتی سرد مہری ختم ہونے لگی، دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے روکے گے سفارتی ویزے جاری کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد تعینات بنگالی پریس اتاشی محمود اقبال کی اہلیہ اور بیٹے کو ویزا جاری کردیا۔ذرائع نے بتایاکہ محمد اقبال کے اہلخانہ کو ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے جاری کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں بنگالی پریس اتاشی محمد اقبال اور بیٹی کے ختم
ویزا کی مدت میں توسیع دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق بنگالی پریس اتاشی نے اپنے پاسپورٹ وزارت خارجہ کو جمع کروا دئیے۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش نے مارچ 2017 سے پاکستانی سفارتی حکام کے ویزے روکنے شروع کیے تھے۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش نے پاکستان کے گیارہ ویزے روکے،بنگلادیش کی ہٹ دھرمی نے اکتوبر 2018 میں پاکستان کو ویزے روکنے پر مجبور کیا،پاکستان نے بنگلادیش کے صرف 9 ویزے روکے تھے۔