جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

بس بہت ہوگیا! مفتی منیب الرحمٰن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی جید عالم ہیں لیکن۔۔۔! فواد چودھری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 3  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (آج)منگل کو چاند نظر آجائیگا، پورے ملک میں ایک ہی عید پر کی گئی کاوش پر آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ایک ہی عید پر کی گئی کاوش پر آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد کسی کو نیچا دیکھانا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ

مفتی منیب الرحمٰن اور پوپلزئی جید عالم ہیں، جب سے پیدا ہوئے عید پر تنازعات دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سائنٹفک طریقے سے اس معاملے کو دیکھنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سائنس اتنی ترقی کر گئی ہے، دوسری دنیا سیارے مسخر کرنے کی بات کر رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ سائنس تو مسلمانوں کی ایجاد ہے؎ انہوں نے کہاکہ ناروے سمیت بہت سے ممالک میں تو چاند کئی دن نکلتا ہی نہیں ہے،تو کیا پھروہاں پر عید اور روزے نہیں ہونے چاہئیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ علم کو استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔انہوں نے کہاکہ تین بج کر دو منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چاند کی چمک اس وقت زیرو پوائنٹ ایک فیصد ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ (آج) منگل کو چاند اٹھائیس گھنٹے کا ہوجائے گا، کراچی میں چاند عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔فواد چوہدری نے کہاکہ منگل کو چاند نظر آ جائے گا، اسی لئے ہم نے ہجری کیلنڈر بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب ہم نے ایپلیکیشن بھی بنا دی ہے، ہجری کیلنڈر بھی ویب سائنٹ پر اپلوڈ کردی ہے جس طرف آپ موبائل کا رخ کریں گے ساری گلیکسی نظر آجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…