ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

مغربی ممالک کی واحد ائیرلائن برٹش ائیرویز کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی،جانتے ہیں سروس کتنے عرصے بعد شروع ہوئی؟

datetime 3  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن ) مغربی ممالک کی واحد ائرلائن برٹش ائرویز کی پرواز آج 11 سال بعد اسلام آباد میں پہنچ گئی ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کے حکام، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری، وفاقی وزیر برائے ہوابازی(ایوی ایشن)

غلام سرور خان، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور سیکرٹری ہوا بازی ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ نصرت نے مہمانوں کا استقبال کیا۔برٹش ائر ویز کی پرواز بی اے ڈبلیو261 صبح 9 بج کر15 منٹ پر240 مسافروں کو ہیتھرو ائرپورٹ سے لے کر اسلام آباد ائرپورٹ پہنچی۔ یہی پرواز گیارہ بجے اسلام آباد سے 117مسافروں کو لیکر ہیتھرو ائرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔مذکورہ فضائی کمپنی کی دونوں ممالک کے مابین پروازیں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو فضائی سفر کا آسان ذریعہ فراہم کریں گی۔ علاوہ ازیں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی اقدار، سیاحت اور تجارت میں بھی اضافہ ہوگا۔مذکورہ فضائی کمپنی نےگزشتہ برس18 دسمبر کو پاکستان کے لیے اپنی براہ راست پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔2001 میں 9/11 حملوں کے بعد فضائی سفر کی سہولیات فراہم کرنے والی مذکورہ کمپنی نے کراچی کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کی تھیں جب کہ اسلام آباد سے برٹش ائرویز کی آخری پرواز نے 2008 میں اڑان بھری۔برٹش ائر ویز نے 1976 میں اسلام آباد کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جو 20 ستمبر 2008 تک چلتا رہا۔ 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد کمپنی نے اسلام آباد کے لیے اپنی براہ راست پروازیں بند کر دیں تھیں۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…