جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

خوفناک حادثہ، 13 افراد جاں بحق، 10 زخمی ،مرنے والوں میں 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور ویگن میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر عتیق کے مطابق مسافر ویگن اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ 10 زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک

بتائی جاتی ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے بعد کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں تمام سرجن ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو طلب کیا گیا۔ایم ڈی ٹراما سینٹر کا کہنا تھا کہ سول سنڈیمن اسپتال سے بھی ڈاکٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ صورتحال سے متعلق حکام بالا کو آگاہی دے دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…