اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

آئندہ  بجٹ میں سگریٹ اور شوگری مشروبات پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی منظوری دیدی گئی،تفصیلات جاری

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ  بجٹ میں سگریٹ اور شوگری مشروبات پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی منظوری دیدی گئی۔جمعرات کو اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ہیلتھ ٹیکس لگانے کی منظوری وزارت صحت کی سفارش پر کابینہ نے دی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ معاشی مشکلات کے باوجود وزیر اعظم کا اس ٹیکس کی حمایت کرنا صحت کے حوالے سے ان کے عزم کا آئینہ دار ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے  مثبت اثرات پاکستان کی عوام کی صحت پر مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو تمباکو نوشی سے روکنے کے لیے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ بے حد ضروری تھا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں 15.6 ملین افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد اموات ھوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان میں چھ سے پندرہ سال کی عمر کے بارہ سو بچے روزانہ تمباکو نوشی کا آغاز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمباکو کیاستعمال سے پیدا ہونے والی بیماریاں اور ان کے علاج اور معاشی نقصان تقریباً 143.208 بلین روپے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شوگری مشروبات کے استعمال سے ذیابیطس اورغیر متعدی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ بچوں کو تمباکو نوشی سے روکنے کے لیے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ بے حد ضروری تھا۔انہوں نے کہاکہ ہیلتھ ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن صحت کے شعبے پر خرچ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ 20  سگریٹ کی ڈبی پر دس روپے ٹیکس لگایا جارہا ہے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بھی بڑھائی جا رہی ہے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ 250 ملی لیٹر کے مشروبات پر ایک روپے کا ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا  نے کہاکہ سگریٹ پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی مد میں تقریباً 30 ارب روپے سالانہ اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ شوگری مشروبات پر ٹیکس کی مد میں تقریباً آٹھ ارب روپے سالانہ متوقع ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات میرا زاتی مشن ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…