اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کیلئے سانپ کی کھال سے چپل بناناچچا نور الدین کو مہنگا پڑ گیا، ایک گرفتار،کتنا بڑا جرمانہ اور کتنے سال قید کی سزا ہوسکتی ہے؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)محکمہ وائلڈ لائف نے پشاور میں کپتان چپل بنانے والے چچا نورالدین کی دکان پر چھاپہ مار کر سانپ کی کھال سے بنی چپل برآمد کرتے ہوئے ایک کاریگر کو گرفتار کیا ہے۔گزشتہ روز برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کیلئے مشہور زمانہ کپتان چپل بنانے والے نور الدین چاچا اس مرتبہ ان کیلئے سانپ کی کھال سے خاص چپل تیار کر رہے ہیں جو انہیں عید پر تحفہ کے طور پر دی جائیگی۔

نور الدین چاچا نے بتایا تھا کہ اس مرتبہ عمران خان کے ایک چاہنے والے نعمان نامی شخص نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے کپتان کو خاص قسم کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے نعمان نے امریکا سے سانپ کی انتہائی خوبصورت کھال بھجوائی ہے۔رپورٹ کے بعد خیبر پختونخوا کا محکمہ وائلڈ لائف حرکت میں آگیا اور اس نے اتوار کو چچا نورالدین کی دکان پر چھاپہ مار کر سانپ کی کھال سے بنی چپل برآمد برآمد کرلی جبکہ دکان سے ایک کاریگر کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ سانپ کی کھال کا استعمال وائلد لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت سانپ کی کھال کے کاروبار، سپلائی اور استعمال کیلئے لائسنس کا حصول لازمی ہے۔ اگر لائسنس کے بغیر اس کے کاروبار میں ملوث افراد کو زیادہ سے زیادہ 2 سال قید اور 44 ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ہے جبکہ کم از کم سزا ایک ہفتہ قید، 5 ہزار جرمانہ اور کھال کی مالیت ادا کرنا ہوگی۔ کھال کی مالیت اگر مجرم ادا نہ کرسکے تو مزید ایک ہفتہ قید کی سزا ہوگی۔حکام نے برآمد شدہ چپلوں کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دیا ہے جہاں اس بات کا تعین کیا جائیگا کہ آیا یہ واقعہ سانپ کی کھال سے بنی ہے یا نہیں۔ لیبارٹری کی رپورٹ میں تصدیق کے بعد چچا نورالدین کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…