اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کو کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں، کیا اب سلیکٹڈ لوگ سکھائیں گے؟ ۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ پچاس برسوں سے سیاست میں فعال پاکستان پیپلزپارٹی کو سبق پڑھانے والے خود نااہل ہیں۔نفیسہ شاہ نے
کہاکہ داوڑ اور وزیر کا سچ جاننے کے لئے کمیشن کا مطالبہ کیا غیرآئینی ہے؟ ۔انہوں نے کہاکہ کیا آرٹیکل 10 کے تحت فیئرٹرائل کا حق پاکستان کے ہر فرد کو حاصل نہیں؟ ۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ غداری کے سرٹیفکیٹس مسائل کا حل نہیں ہوسکتے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ مکالمہ ہی مسائل کا حل ہے اور یہی بات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کررہے ہیں۔