پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے 3 مشیروں اور 2 معاونین خصوصی کو صوبائی وزراء کا درجہ دینے کا اعلامیہ 5 روز بعد واپس لے لیا جب کہ وزیر کا درجہ واپس لینے کا اعلامیہ یکم جون کی تاریخ میں جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے 3 مشیروں مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل خان وزیر، مشیربرائے ابتدائی وثانوی تعلیم ضیاءاللہ بنگش اور مشیر برائے انرجی اینڈ پاور حمایت اللہ خان شامل
جبکہ 2 معاونین خصوصی میں عبدالکریم خان اور کامران خان بنگش کو وزیر کے برابر درجہ دینے کا اعلامیہ 27 مئی کو جاری کیا گیا تھا لیکن حکومت نے اس معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے اعلامیہ واپس لے لیا۔محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 3 مشیران اجمل وزیر، ضیاء اللہ بنگش اور حمایت اللہ جبکہ 2 معاون خصوصی کامران بنگش اور کریم خان کو وزیر کا درجہ دینے کا اعلامیہ واپس لے لیا۔