جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ایم ایس کے آفس میں اے سی کے مزے،نرسری کا ائیر کنڈیشنز خراب ،نومولود گرمی برداشت نہ کرپائے، 3 جاں بحق ،ورثاغم سے نڈھال، ڈپٹی کمشنر کا ہنگامی دورہ،تحقیقات کا حکم

datetime 2  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(آن لائن) ساہیوال کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایئرکنڈیشنر خراب ہونے سے نرسری میں 3بچے دم توڑ گئے، ورثا انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے، ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی اموات کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ نے نااہلی کی انتہا کر دی، شدید گرمی میں خراب ہونے والے ائرکنڈیشنر ٹھیک نہ کرائے، نرسری میں موجود 3شیرخوار دم توڑ گئے، لواحقین نے انتظامیہ کو بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیدیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور اے سی خراب ہونے سے معصوم جاں بحق ہوئے۔ انھوں نے انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر غفلت اور لاپرواہی برتنے پر احتجاج بھی کیا۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے 3بچوں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کر دی ہے، ڈپٹی کمشنر میاں زمان وٹو نے ہسپتال کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورہ کیا اور بچوں کی اموات کی تحقیقات کا حکم دیدیا، انہوں نے ایم ایس آفس کا اے سی چلڈرن وارڈ میں لگوا دیا۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…