اسلام آباد/لاہور(این این آئی) پاکستان آنے کے خواہشمند 2249سیاحوں نے آن لائن ویزا کے لیے درخواستیں دیدیں، درخواست گزاروں میں جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈاورفن لینڈ کے سیاح شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آنے کے خواہشمند سیاحوں نے آن لائن ویزا کا استعمال شروع کردیا، 175 ممالک سے درخواستیں نادرا کو موصول ہونے لگی ہیں۔
دوسری جانب حکومت پاکستان کی طرف سے ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے ٹورازم کے فروغ کے لئے غیر ملکی سیاحوں کو آن لائن وزیر پالیسی پر عملدر آمد کرتے ہوئے فرانس سمیت یورپی ممالک میں آن لائن ویزے کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔جس کا فرانسیسی سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے والے ٹورآپرٹرز نے خیرمقدم کیا ہے۔