اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے لندن میں بھی باہمی رابطے شروع کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت لندن میں ہونے والے ورکرز اجلاس کی اندرونی کہانی سے پتہ چلا ہے کہ دونوں جماعتیں عید کے بعد پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے مشترکہ احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔شہبازشریف نے لندن میں
ن لیگ کے اہم رہنماؤں کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مشترکہ احتجاج کے لیے سلمان شہباز نے تمام مسلم لیگی ارکان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور عید کے بعد احتجاج کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔اطلاعات ہیں کہ عید الفطر کے بعد ن لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گی۔