منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد میں  بھارتی ہائی کمشنر  کی طرف سے دی جانے والی  افطار پارٹی میں ہنگامہ،مہمانوں  کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ ، کھلبلی مچ گئی

datetime 1  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں  بھارت کے ہائی کمشنر  کی طرف سے دی جانے والی  افطار پارٹی ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گئی ہے۔  مقامی ہوٹل میں بھارت کے ہائی کمشنر   اجے بساریہ  کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی اس وقت بد نظمی  کا شکار ہو گئی

جب ہوٹل کی پارکنگ میں افطار کیلئے آنے والے مہمانوں  کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ  شروع ہو گئی۔ ہوٹل  انتظامیہ کے مطابق  گاڑیوں کی توڑ پھوڑ  اسلام آبادپولیس کی وردی  میں ملبوس  اہلکاروں  نے کی اس ہنگامی  آرائی کے بعد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی افطار پارٹی میں بھی بے چینی پھیل  گئی  اور کافی زیادہ  مہمان  ہوٹل پارکنگ  سے واپس چلے گئے۔ بعد ازاں  افطار پارٹی کی تقریب  سے مختصر  خطاب کرتے ہوئے بھارت  کے ہائی کمشنر  اجے بساریہ نے کہا کہ ہم گزشتہ 12 سال سے  جذبہ خیرسگالی  کے تحت اس افطار پارٹی کا اہتمام  کر رہے ہیں پارکنگ  میں ہونے والی  ہنگامی آرائی سے دکھ پہنچا ہے۔ ایسے  موقع  سے دونوں  ملکوں کے درمیان  روابط  مضبوط  ہوتے ہیں واضح رہے کہ چند  روز پہلے  بھارت میں پاکستانی  ہائی کمشنر  کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی  بھی بد نظمی کا شکار ہوئی تھی اور بھارت کی خفیہ   ایجنسی  کے اہلکاروں نے افطار پارٹی میں شریک مہمانوں  کو ہراساں کیا تھا۔  پاکستان میں  بھارت کے ہائی کمشنر  کی طرف سے دی جانے والی  افطار پارٹی ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گئی ہے۔  مقامی ہوٹل میں بھارت کے ہائی کمشنر   اجے بساریہ  کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی اس وقت بد نظمی  کا شکار ہو گئی جب ہوٹل کی پارکنگ میں افطار کیلئے آنے والے مہمانوں  کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ  شروع ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…