اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے والی خاتون اور اس کے شوہر کے ہاتھوں وفاقی دارالحکومت میں ایک سابق پولیس انسپکٹر کو بھی کنگال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ لوہی بھیر اور کورال میں مقدمات درج ہونے کے باوجود وفاقی پولیس کئی سالوں سے نوسر باز گروہ کو بے نقاب کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق خاتون پولیس انسپکٹر سلیم المعروف سلیمی کے گھر پاک پی ڈبلیو ڈی میں مذکورہ نوسر باز گروہ فاروق اور اس کی بیوی طیبہ گل چند ماہ رہائش پزیر رہے ہیں اور اسی اثناء میں فاروق نے گھر کے ہونے والے ایگریمنٹ کے کاغذات میں تبدیلی کرکے وہ مکان اپنے نام کروالیا۔ بعد ازاں راز افشاں ہونے پر خاتون پولیس آفیسر تھانہ لوہی بھیر میں مقدمات درج کروانے کے باوجود بھی وفاقی پولیس نے اپنی پیٹی بھائی کی مدد نہ کی۔ دوسری جانب ضلعی عدالتوں میں بھی ناصرہ سلیم المعروف سلیم ی کئی سالوں سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہیں تاہم ان کے گھر کا فیصلہ نہ ہوسکا ہے۔ فاروق سے متعلق بتایا گیا کہ وہ تھانہ موچی جھنگ کا رہائشی تھی اور وہ اس وقت موبائل کمپنیوں کے ٹاورز لگانے کے ٹھیکے لیا کرتا تھا۔ اور مذکورہ خاتون طیبہ گل سے ن کی دوسری شادی تھی اور یہ وفاقی پولیس کو دس سال قبل مطلوب تھیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذکورہ نوسر باز گروہ کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں بھی ان کے ہاتھوں متاثرہ ہونے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔ چیئرمین نیب کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے والی خاتون اور اس کے شوہر کے ہاتھوں وفاقی دارالحکومت میں ایک سابق پولیس انسپکٹر کو بھی کنگال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ لوہی بھیر اور کورال میں مقدمات درج ہونے کے باوجود وفاقی پولیس کئی سالوں سے نوسر باز گروہ کو بے نقاب کرنے میں ناکام رہی ہے۔