بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اہم پیش رفت، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم مودی کی فون پر گفتگو، بھارتی سفیر اجے بساریہ  نے بڑا اعلان کردیا

datetime 1  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، دونوں وزرائے اعظم تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔بھارتی ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر،پاکستان مسلم لیگ نواز سے روزینہ خورشید عالم افطار ڈنر میں ہوئیں۔ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے

ہوئے کہا کہ لاہور کراچی سے آئے اور سب مہمانوں کا شکر گزار ہوں۔ افطار کی روایت گذشتہ 13 سالوں سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں چند روز قبل نئی حکومت آئی ہے،نئی سرکار نئی امید کے ساتھ آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت ایک بڑے مینڈیٹ کے ساتھ آئی ہے۔۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی خطے میں امن کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ ہائی کمشنر نے کہاکہ دونوں وزرااعظم تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…