لاہور(سی پی پی ) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ چیلنج کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواستیں پہلے سے ہی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت نے غیر قانونی
طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں چار روپے چھبیس پیسے اضافہ کر دیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں چار روپے پچاس پیسے جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے انہتر پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔پٹرول کی فی لیٹر قیمت اب 112 روپے 68 مقرر کردی گئی ہے۔