جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین نیب کو فوری طور پر ہٹایاگیا تو پھر کیا ہوگا؟ وزیراعظم عمران خان کو اب کیا کرنا چاہئے؟معروف آئینی ماہر وسیم سجاد اور خالد انور نے  تجاویز پیش کردیں 

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معروف آئینی ماہر وسیم سجاد اور خالد انور نے چیئرمین نیب کو فوری طور پر ہٹانے کی مخالفت کردی۔اپنے بیانات میں معروف قانون دان وسیم سجاد اور خالد انور نے کہا کہ معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔وسیم سجاد نے کہا کہ وزیراعظم کو تحقیقات کا حکم دینا چاہئے، جسٹس (ر) جاوید اقبال کا طویل اور بے داغ عدالتی کیریئر ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو تحقیقات کا حکم دینا چاہئے،چیئرمین نیب سے کام نہ کرنے کا مطالبہ درست نہیں۔انہوں نے کہاکہ وسیم سجاد نے کہا کہ

تحقیقات کیلئے ایسی اعلیٰ سطح کی ٹیم ہونی چاہیے جس پر کسی کو شک نہ ہو، حکومت چاہے تو اس معاملے میں جوڈیشل انکوائری بھی ہوسکتی ہے۔معروف قانون دان خالد انور نے کہا کہ چیئرمین نیب عہدہ چھوڑ دیتے ہیں تو ان کی جگہ نئے چیئرمین کا تقرر مشکل کام ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ازخود تحقیقات شروع کیں تو اس پر الزام آئیگا کہ وہ چیئرمین نیب کو ہٹانا چاہتی ہے۔خالد انور نے کہا کہ چیئرمین نیب کی اس معاملہ میں کردار کشی ہو رہی ہے وہ خود بھی چاہیں گے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…